مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر کو صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں اتارنے کا فیصلہ

جہلم لائیو(الیاس صادق وٹو):مسلم لیگ ن کی جانب سے ضلعی صدر کو صوبائی اسمبلی ٹکٹ دئیے جانے کا عندیہ،نئے ضلعی صدر کے لئے لابنگ شروع،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے جہلم کے حلقہ پی پی 25کے لئے موجودہ ضلعی صدر چوہدری بوٹا جاوید کو ٹکٹ دئیے جانے کی شنید ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز سے مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نے پنجاب میں آئندہ جنرل الیکشن کے لئے ممکنہ امیدواروں کی فہرست تیار کرنی شروع کر دی ہے،انتہائی با وثوق ذرائع کے مطابق ن لیگ کی صوبائی قیادت حلقہ پی پی 25کے موجودہ ممبر صوبائی اسمبلی کی جگہ نیا امیدوار سامنے لانے کی خواہاں ہے،اس حوالے سے ن لیگ کے ضلعی صدر کی قربانیوں کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ شخصیت نے ان کو حلقہ پی پی 25سے ٹکٹ دینے کا گرین سگنل دیاہے،اسی لئے کچھ دنوں سے مسلم لیگ ن کی ضلعی صدارت حاصل کرنے کے لئے لابنگ شروع ہو چکی ہے،اس سلسلے میں ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری بوٹا جاوید سے موقف حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا لیکن ان سے رابطہ نہ ہو سکا،

اپنا تبصرہ بھیجیں