مسٹر جہلم

مسٹر جہلم سمیت باڈی بلڈنگ کے مقابلے 5مارچ کو منعقد ہوں گے

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) مسٹر جہلم ، جونیئر مسٹر جہلم اور مسٹر کالجیٹ 2017کے مقابلے المرکز ہال میں 5مارچ بروز اتوار کو ہوں گے ،نوجوانوں کی بڑی تعداد حصہ لینے کیلئے پرعزم ،مقابلے معروف کاروباری شخصیت حاجی عبدالجبار کی زیر نگرانی منعقد ہو ں گے گزشتہ 33سال سے باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مقابلے کروانے والی ایسوسی ایشن جہلم ایمچور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن گلڈ کے زیر اہتمام ہونے والے ان مقابلوں میں حسب سابق ضلع بھر سے نوجوان تن ساز حصہ لیں گے ، باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداراور سابق مسٹر جہلم استاد مانی نے بتایاکہ امسال باڈی بلڈنگ کے مقابلے المرکز ہال جہلم میں 5مارچ بروزاتوار صبح 9بجے تک نماز ظہر منعقد ہوں گے جس میں نیچرل باڈی بلڈنگ کرنے والے کھلاڑی حصہ لیں گے اودیات یا انجکشن کے ذریعے مصنوعی باڈی بنانے والوں کو ان مقابلوں میں شرکت کی ہر گز اجازت نہ ہو گی ۔ انہوں نے بتایا کہ مقابلوں کے مہمان خصوصی معروف کاروباری شخصیت شمشاد ڈار اور سپرٹینڈنٹ جیل مظہر وحید ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں