جہلم لائیو( احسن وحید) بختاو ر بھٹو میری اور بیگم کی دوست ہیں سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں پاکستان کا ہر شہر میرا اپنا شہر ہے ۔ انسانیت کی خدمت سے بڑا کوئی کام نہیں ، عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد باکسر عامر خان تفصیلات مطابق کے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر نے گزشتہ روز عامر خان فاونڈیشن اور نجی این جی او ز کی باہمی شراکت سے سوہاوہ میں بتیس کنال رقبے پر غریب بے سہارہ اور یتیم بچوں کے کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھااورگورنمنٹ کیپٹن حسنات علی شہید ہائی سکول سوہاوہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا جبکہ میرااپنا گھر کے بچوں سے بھی خصوصی ملاقات کی عامر صبح سوہاوہ پہنچے تو ان کو پرتپاک استقبال کیا گیا انہوں نے غریب ،یتیم اور بے سہارہ بچوں کے لئے بنائے گئے میرا اپنا گھر کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے بچوں سے خصوصی گپ شپ لگائی اسکے بعد انہوں نے سوہاوہ چکوال روڈ پر بتیس کنال پر محیط کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کا ہر شہر میرا اپناشہر ہے انسانیت کی خدمت سے بڑا کوئی کام نہیں اس کمپلیکس کی تعمیر سے یتیم ، غریب اور بے سہارہ بچوں کو مفت تعلیم، رہائش کھانا اور ضروریات زندگی کی ہر چیز میسر ہو گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی یا سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں بختاور بھٹو سے میری اور میری بیگم کی دوستی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوہاو ہ جیسے پسماندہ علاقے میں سکول کی کمی تھی جس کی وجہ سے پہلا پروجیکٹ یہاں شروع کیا ہے انشاء اللہ بہت جلد پاکستان کے دوسرے شہروں میں بھی اس طرح کے کمپلیکس کی تعمیر کی جائیگی انہوں نے بتایا کہ باکسنگ اکیڈمی میں باکسر ز کو تربیت دی جا رہی ہے انشاء اللہ آئندہ ایک سے دو سال میں انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستانی باکسر ز حصہ لے کر ملک کا نام روشن کرینگے انہوں نے بتایا کہ عامر خان اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے سات باکسر ز گولڈ میڈل جیت چکے ہیں کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عامر خان نے گورنمنٹ کیپٹن حسنات علی شہید ہائی سکول سوہاوہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا جہاں سکول کے طلباء اور اسٹاف نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔ ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]