ضمیر جعفری

معروف شاعر اور ادیب ضمیر جعفری کو صدر حلقہء فکروفن ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کا خراج عقیدت

ضمیر جعفری جہلم کا مایہ ناز ستارہ ادب کی دنیا میں ایک دمکتے ستارے کی ماند چمک رہا ہے وہ معروف شاعر اور ادیب ہیں آج ان کی برسی ہے حلقہء فکروفن سعودی عرب کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری جن کا تعلق جنجیل جہلم سے ہے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں –

پیدائش سے وفات تک :

اردو کے نامور شاعر، ادیب اور مترجم سید ضمیر جعفری یکم جنوری 1914ء کو چک عبدالخالق ضلع جہلم میں پیدا ہوئے تھے۔ سید ضمیر جعفری کا اصل نام سید ضمیر حسین تھا۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول جہلم اور اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیمی مدارج طے کرنے کے بعد صحافت کے شعبے سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔ بعدازاں وہ فوج میں شامل ہوئے اور میجر کے عہدے تک پہنچ کر ریٹائر ہوئے۔ سید ضمیر جعفری اردو کے اہم مزاح گو شعرا میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے شعری مجموعوں میں کارزار، لہوترنگ، مافی الضمیر، مسدس بے حالی، کھلیان، ضمیریات، قریۂ جان، ضمیر ظرافت اور نشاط تماشا کے نام سرفہرست ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی کئی نثری کتب بھی اشاعت پذیر ہوچکی ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 1984ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ سید ضمیر جعفری 12 مئی 1999ء کونیویارک میں وفات پاگئے اورکھنیارہ شریف، بچہ مندرہ ضلع راولپنڈی میں سید محمد شاہ بخاری کے پہلو میں آسودۂ خاک ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں