معروف صحافی

معروف صحافی کے چھوٹے بھائی کی دعوت ولیمہ،

جہلم لائیو( نمائندہ خصوصی) جہلم کے معروف سینئر صحافی نجی ٹی وی چینل کے ڈسٹرکٹ رپورٹر عامر کیانی کے چھوٹے بھائی عاصم کیانی کی دعوت ولیمہ مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ جس میں شہر کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، رفاعی ، فلاحی ،کارروباری تنظیموں کے عمائدین سمیت جہلم کے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تفصیلات کے مطابق جہلم کے معروف سینئر صحافی نجی ٹی وی چینل کے ڈسٹرکٹ رپورٹر عامر کیانی کے چھوٹے بھائی عاصم کیانی کی دعوت ولیمہ مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ جس میں سابق ممبر قومی اسمبلی و سابق سنیٹر راجہ محمد افضل خان، سابق ٹی ایم او جہلم چوہدری راشد منہاس، سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی بزرگ سیاست دان محمود مرزا جہلمی ، پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے رہنما عامر سلیم میر، شاہین ڈار، میڈیکل سپرٹنڈنٹ سول ہسپتال جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات، چیف سیکورٹی آفیسر فرخ محمود ڈار، پرسنل سٹاف آفیسر ڈی پی او جہلم چوہدری اللہ دتہ، اسٹیٹ لائف انشورنس کے سیلز مینجر خادم حسین ، پیرا میڈیکل سٹاف کے رہنما ملک عدنان صفدر، جہلم پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمود ، جنرل سیکرٹری محمد وسیم قریشی ، چیئرمین جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ، نائب صدر جہلم پریس کلب مشرف جنجوعہ، جائنٹ سیکرٹری جہلم پریس کلب عمیر احمد راجہ، جہلم لائیو ڈاٹ کام کے ایڈیٹرانچیف نوید احمد، سابق صدر جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان، سابق صدر جہلم پریس کلب سید سہیل حسین سبزواری ، جہلم پریس کلب کے سینئر ممبر چوہدری ظفر نور، چوہدری مہربان حسین ، ساجد حسین گھرمالہ، جہلم پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ سید اکرم حسین شاہ، مقامی اخبار کے ایگزیکٹو ایڈیٹر عاطف بٹ، ایڈیٹر انویسٹی گیشن مرزا کفیل بیگ کیفی ، مقامی ریڈیو اسٹیشن ایف ایم 95 کے آر جے آصف جٹ، مرزا قدیر بیگ، مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کرنل (ر) انور خان آفریدی سمیت سول و پولیس حکام‘ وکلاء‘ شہر کی سماجی ، مذہبی ، رفاعی ، فلاحی ،کارروباری تنظیموں کے عمائدین سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ولیمہ کی تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں کے عمائدین نے ایک ہی میز پر بیٹھ کر کھانا کھایا اور خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں