حلقہ این اے 60

معروف قانون دان کو پی ٹی آئی نے حلقہ این اے 60کے لئے الیکشن لڑنے کا عندیہ دے دیا

جہلم لائیو(سیاسی ڈیسک):جہلم کے معروف قانون دان کو پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60کے لئے الیکشن لڑنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان اور انصاف لائیرز فورم جہلم کے صدر چوہدری نوید احمد کو پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60سے الیکشن لڑنے کا عندیہ دے دیا،ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران پی ٹی آئی کے زیر عتاب ہونے کے باوجود انصاف لائیرز فورم کے صدر نے جس جرات اور بہادری سے تحریک انصاف کے لئے بے لوث خدمات سرانجام دیں،اور پی ٹی آئی جہلم کے ارکان کو فوری اور مفت قانونی خدمات پیش کیں،اس کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ایک اجلاس میں عندیہ دیا کہ وہ ان کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60سے امیدوار ہوں گے۔

یاد رہے کہ چوہدری نوید احمد ایڈوکیٹ جہلم شہر کے ایک معزز خاندان سے تعلق رکھتے ہیں،اور ان کے والد چوہدری امتیاز ایڈوکیٹ مرحوم 1987سے 1999تک بلدیہ جہلم کے کونسلر منتخب ہوتے رہے ہیں اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ بار کے بھی صدر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں