جہلم لائیو (کرائم رپورٹر) تھانہ صدر اور سی آئی اے سٹاف کی کاروائی، بین الاضلاعی گینگ کے تین ممبرگرفتار، ملزمان نے جہلم ، بھکر، کامونکی، مظفر گڑھ، راولپنڈی میں درجنوں وارداتوں میں شہریوں کو قیمتی سازو سامان سے محروم کیا ، ڈی پی او جہلم کی پریس کانفرنس میں انکشاف.
ڈی پی او جہلم حسن اسد علوی نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایس پی صدر کی زیر نگرانی محمد اعظم ایس آئی ، غلام مجتبی اے ایس آئی ، محمد طفیل اے ایس آئی، محمد غفار ، محمد تنویر پر مشتمل ٹیم نے بین الاضلاعی مغل اعظم گینگ کے ممبران اسرارخان ، وقارعلی ، ارشاد علی، صابر حسین، شمشیر خان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ، مذکورہ ملزمان درجن بھر اضلاع میں ڈکیتی ، چوری ، راہزنی کے علاوہ موٹر سائیکل چھیننے کیلئے مقدمات میں ملوث تھے ملزمان کے قبضے سے چار پسٹل ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے
Load/Hide Comments