مقدس اوراق تحریک عظمت قرآن کے حوالے کریں،فرحان نقشبندی

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) شہید قرآن پاک او ر سیپاروں کو دریا میں بہانے یا دفن کرنے کی بجائے تحریک عظمت قرآن کے حوالے کریں تاکہ مقدس اوراق کو ان کی شان کے مطابق محفوظ کیا جاسکے ۔ یہ بات تحریک عظمت قرآن کے ضلعی نگران فرحان نقشبندی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہو ں نے کہاکہ ضلع جہلم میں بڑے پیمانے پر قرآن پاک اور مقدس اوراق دریا کے کنارے اور کچرے کے ڈھیروں سے مل رہے ہیں جو ہمارے ضلع کے مکینوں کے لئے انتہائی شرم کا مقام ہے شہریوں سے درخواست ہے کہ مساجد ، مدارس اور گھروں میں موجود مقدس اوراق ، کلام مجید اور دیگر کاغذات کو دریاوں میں بہانے یا دفن کرنے کی بجائے تحریک عظمت قرآن کے حوالے کریں کیونکہ دریا جہلم میں متعدد مقامات پر سیوریج دریا میں گر رہی ہے اسی جگہ شہید قرآن پاک کو بہانا انتہائی کبیرہ گناہ ہے ۔ شہری اس سلسلہ میں تحریک عظمت قرآن کے رابطہ نمبر ز0334-5543365اور 03215431092پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں