ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی یوم شہدائے پولیس منایا گیا

جہلم لائیو( بیورو رپورٹ ) ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی یوم شہدائے پولیس منایا گیا ۔اس سلسلہ میں پولیس لائن جہلم میں پُروقار تقریب منعقد کی گئی ۔ علی الصبح جامع مسجد شہداء پولیس لائن جہلم میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اختمام کیا گیا ۔10بجے دن یادگارِ شہداء پولیس لائن جہلم کے سامنے پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے یادگار پر پھولوں کی چادر چھڑائی اور فاتحہ خوانی کی ۔آج کی اس پررونق تقریب میں برگیڈئیر وقار احمد خان سٹیشن کمانڈر جہلم ،اقبال حسین خان ڈپٹی کمشنر جہلم ، چیر مین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان ،سپرٹیڈنٹ جیل جہلم مظہر مجید، گلفام ناصر ایس پی انوسٹی گیشن ۔چوہدری لال حسین ایم پی اے اور سول سوسائٹی کے ممبران اور پرنٹ اور لیکٹرونک میڈیاں کے نمائیدگان نے حصوصی طور پر شرکت کی ۔ تقریب کا آغازتلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی سے ہوا ۔ عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید زندہ ہے بلکہ وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ شہداء کی فیملی کے لیے میرے درازے ہر وقت کھلے ہے۔وہ کسی بھی وقت کسی بھی مسلہ پر مجھ سے راابطہ کر سکتے ہیں اور کہا کہ (آپ ﷺ نے جب مکہ سے مدینہ ہجرت فرمائی ۔آپ ﷺ نے فرمایا اے مکہ مجھے تم سے بہت پیار ہے مگر تیرے لوگ مجھے یہاں رہنے نہیں دیتے ۔وطن کی مٹی ہر کسی کو پیاری ہوتی ہے اور جب بھی مکہ سے مدینہ کوئی شخص آتا تو آپ ﷺ مکہ کے بارے میں دریافت فرماتے کہ میرا مکہ کیساء ہے ۔ ہمارے شہداء نے اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کیا )۔ڈی سی صاحب جہلم محمد حسین اقبال خان نے اپنا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جد یدزمانہ میں پولیس کا کام بہت مشکل ہو گیا ہے ہمارے ملک کا اہم مسلہ دہشت گردی ہے اور دہشت گردی کے حالات نے پولیس اور فوج کے لیے مزید مشکل بنا دیا ہے جس سے افسران اور جوانوں کی زندگیاں مشکل ہو رہی ہے زندگی کا مقصد اگر ملک کی خفاظت کے لیے استعمال ہو تو اس سے بڑا کوئی مقصد نہیں ہو سکتا۔ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے ہمارے پولیس اور فوج کے جوانوں نے بے پناء قربانیاں دی ہے جس کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے ہم سب کو مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے ہم انشاء اللہ حوصلہ اور ہمت سے کام لیتے ہوئے جلد دہشت گردی پر قابو پا لیں گے ۔ شہداء کی فیملز کے لیے ڈی پی او صاحب دن رات کام کرئے ہے اور میری خدمات بھی ہر وقت حاضر ہے میں اور آپ شہداء کی فیملی کو خراج تحسین پیش کرتے ہے ۔ برگیڈئیر وقار احمد سٹیشن کمانڈر جہلم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ با ت بحث عزت ہے کہ میں یوم شہداء کی تقریب میں مدعو کیا گیا ہوں اور میں اس میں فخر سے خاضر ہوا ہوں پولیس کا فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں سے لڑنا یہ پیغام ہے کہ دہشت گردوں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔پولیس کے جوانوں میں جرائم کے خلاف جوش اور جذبہ دیکھ کر فخر محصوس کرتا ہوں پولیس کے شہداء نے اپنی جانوں کے نذر انے دے کر دہشت گرد عناصر کو ختم کر رہے ہے میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ملک سے دہشت گردی کا جلد از جلد خاتمہ فرمائے اللہ کی مدد سے ملک کے خلاف ہر سازش نہ کام بنا دیں گے شہداء کی فیملی سے اگر کوئی فوج میں بھرتی ہونا چاہے تو میں ان کو تعریفی سرٹیفیکیٹ جاری کروں گاتاکہ اُن کو ترجیعی بنیادں پر بھرتی کیا جا سکے۔چوہدری لال حسین ایم پی اے جہلم نے یوم شہداء کی تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج شہداء کا فنگشن ہے اور فوج پولیس ہو یاایلیٹ ہو جہلم سے شہداء کا ہمیشہ خاص حصہ رہا ہے میں شہداء اور شہداء کی فیملی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں آخر میں شہداء کی فیملز کو کوئف اور انعامات دے گئے ۔اور پُر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں