ملک میں بد عنوانی کا دور ختم ہونے والا ہے،چوہدری فواد حسین

جہلم لائیو(سیاسی رپورٹر)سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کے مطالبہ پر اپوزیشن ایک پیج پر کھڑی ہے، (ن) لیگ پانامہ لیکس اور ڈان لیکس کے بعد پیدا ہونیوالے سوالوں کا جواب دے، تحریک انصاف کی آوازدنیا کی کوئی طاقت نہیں دبا سکتی ملک میں ظلم اور بدعنوانی پر قائم حکمرانی کا دور جلد ختم ہونیوالا ہے ، جمعہ کے روز جہلم پریس کلب کے وفد سے فواد حسین چوہدری نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حکومتی کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف احتساب انتہائی ضروری ہے احتساب کے نام پر اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد مثالی ہے اور آنیوالے دنوں میں اپوزیشن جماعتیں ن لیگ کے حکمرانوں کی بوکھلاہٹ پر سپیکر قومی اسمبلی سے میاں شاہد لطیف کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کرینگے حکمران جماعت کے وزیر مشیر شریف خاندان کی کرپشن چھپانے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ممبران آداب و اخلاقیات کی قدریں بھول چکے ہیں حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ممبران میاں برادران کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں قوم کو انشاء اللہ بہت جلد خوش خبری سننے کو ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں