ممبر صوبائی اسمبلی بلدیاتی الیکشن میں سازش کرتے رہے،راجہ تصور ایوب

جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی):منتخب کونسلر ہوں عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے،ممبر صوبائی اسمبلی بلدیاتی الیکشن میں سازش کرتے رہے،تشدد کے الزامات غلط ہیں،جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین کی میڈیا سے گفتگو کے بعد میونسپل کمیٹی جہلم کی وارڈ نمبر33سے مسلم لیگ ن کے منتخب کونسلر راجہ تصور ایوب نے جہلم لائیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری لال حسین کے تمام الزامات غلط ہیں، عوام کا منتخب کردہ کونسلر ہوں اور مسلم لیگ ن کو ورکر ہوں،بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دیا جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی خود ن لیگ کے امیدوار کے خلاف چیئرمین ضلع کونسل کے الیکشن میں سازش کرتے رہے جس کے تمام ثبوت منظر عام پر آ چکے ہیں۔لہذاوہ اپنے گریبان میں جھانکیں اور قیادت کو جواب دیں،راجہ تصور ایوب نے مزید کہا کہ جہاں تک تشدد کیس کا تعلق ہے،اس میں مجھے جان بوجھ کر پھنسایا جا رہا ہے،ہم نے تمام صورتحال سے انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے،اصل حقائق جلد منظر عام پر آ جائیں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں