جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) ممتاز بزنس مین میاں نعیم بشیر کے گھر شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ،
قیمتی سامان جل گیا، ریسکیو اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر کروڑوں کا سامان بچالیا،
تفصیلات کے مطابق کے ڈی سی گارڈن کے مالک اور معروف بزنس مین میاں نعیم بشیر کے گھر میں گزشتہ رات شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے ان کے گھر میں قیمتی سامان لپیٹ میں آگیا ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ بلدیہ جہلم کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، نقصان ہونے والی اشیاء کی مالیت دس لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے