جہلم لائیو( محمد امجد بٹ): تھانہ دینہ کے ایس ایچ او ملک عقیل عباس نے منشیات فروشوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی شروع کردی ، ضلع جہلم کے سہراب گوٹھ کا بدنام زمانہ منشیات فروش اور اشتہاری ماجد علی عرف مٹھو سمیت پانچ اشتہاری اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی، ڈی پی او جہلم کے ٹارگٹ کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا اور ضلع میں منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کر دیں گے یہ بات تھانہ دینہ کے ایس ایچ او ملک عقیل عباس نے گزشتہ روز صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ چند روز قبل ہی ڈی پی او جہلم کے حکم پر میری یہاں تعیناتی ہوئی اور مجھے اس علاقے میں منشیات فروشی کے خاتمے کا خصوصی ٹارگٹ دیا گیا ہے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہم نے سب سے پہلے جہلم کے سہراب گوٹھ پنڈ جاٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش اور اشتہاری ماجد علی عرف مٹھو سمیت صفدر علی، عبدالحمید، شکیلہ بی بی ، محمد نثار نامی اشتہاریوں کو قابو کر لیا جبکہ چند روز کے دوران منشیات فروشی کے چار ، اسلحہ کے تین مقدمات درج کرکے 1475گرام چرس، 150گرام ہیروئن ، 2پستول، ایک رائفل برآمد کی ہے ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]