جہلم لائیو(بیورو رپورٹ ) ریسکیو1122 جہلم کی بروقت کارروائی دینہ دوکان میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔مورخہ 08مارچ 2017 رات 8 بجے کے قریب منگلا روڈ دینہ میں واقع گارمنٹس کی دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی،اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، اس سے ملحقہ مزید دو دوکانیں بھی جزوی طور پر متاثر ہوئیں۔ریسکیو 1122 نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ کو مزیدپھیلنے سے روکے رکھا اور 1 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا۔ ریسکیو 1122کی بروقت کاروائی کے نتیجے میں باقی دوکانوں اور ملحقہ آبادی کو ایک بڑے نقصان سے بچالیا گیا۔ اس آپریشن میں 2 فائر وہیکلز آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 ڈاکٹر فیصل محمود نے جائے حادثہ پر رہتے ہوئے فائر فائیٹنگ آپریشن کی نگرانی کی۔اہل علاقہ نے بروقت مدد پر ریسکیو 1122کی کارکردگی کو سراہا۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]