موضع بہلولہ یونین کونسل گھرمالہ میں نکاسی آب کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا،
دیرینہ مسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار،
تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ موضع بہلولہ میں نکاسی آب کا مسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ سےنمازیوں اور طلباء و طالبات کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،
طالب علم سکول جاتے وقت گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں جبکہ نمازیوں کو بھی نماز کے لئے گندے پانی سے گزر کر مسجد جانا پڑتا ہے،اس کے علاوہ گندا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے کئی قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں،
اہلیان علاقہ نے اس معاملے کو حل کرنے کے لئے منتخب عوامی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے،