موضع جکر میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب کا احوال

جہلم لائیو(سوشل ڈیسک):برطانیہ میں مقیم پاکستانی عمران یاسین رشتہ اذدواج میں منسلک،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت،

17909320_10212432090738522_1883977081_n

تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ موضع جکر کے رہائشی برطانیہ مقیم چوہدری محمد یاسین کے صاحبزادے اور صوبیدار محمد امین کے بھتیجے عمران یاسین کی شادی کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی،دعوت ولیمہ میں سابق ضلع ناظم جہلم چوہدری فرخ الطاف،سابق ناظم یو سی چوہدری خاور وجاہت وسیم،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری زاہد،پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری ظفر اقبال،جنرل کونسلر چوہدری سعید احمد،چوہدری محمد فاروق،فتح خان چوہدری،برطانیہ میں مقیم تارکین وطن خالد امین،عبد الرزاق کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

17910732_10212432090698521_169417673_n

اپنا تبصرہ بھیجیں