موٹروے پولیس کا سوہاوہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

جہلم لائیو( احسن وحید) موٹروے پولیس کا سوہاوہ شہر میں ہائی وے اور سروس روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن۔ عوامی حلقوں کا خراج تحسین۔ موٹروے پولیس نارتھ 2 کے سیکشن کمانڈر وحیدالرحمن خٹک کی ہدایت کے مطابق ڈی ایس پی موٹروے سوہاوہ مسز مبشرہ جاوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سوہاوہ مین چوک کے پاس قائم بس سٹاپ کو جو کہ ٹیکسی اور رکشہ سٹینڈ بنا دیا گیا تھا اسے خالی کروا کر اسے باقاعدہ بس سٹاپ کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ٹھیکدار کو ہدایات جاری کر دی۔آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ملک اعجاز اور چیئرمین میونسپل کمیٹی سوہاوہ راجہ شارق رزاق اور عملہ نے بھی شرکت کی۔ مین چوک سوہاوہ کو رکشہ اور سروس روڈ کو غیر قانونی پارکنگ سے پاک کیا گیا اور ان کے لیے میونسپل کمیٹی کی طرف سے دیے گ? رکشہ سٹینڈ کو استعمال کرنے پر سختی سے عمل درامد کو یقینی بنانے کے لیے شاہین پٹرول جو کہ موٹرسائیکل پر مشتمل ہے کو ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی موٹروے اسسٹنٹ کمشنر اور چیئرمین ایم سی سوہاوہ نے اس عزم ک اظہار کیا کہ سوہاوہ کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس کے لیے کسی بی حد تک جا سکتے ہیں۔ سیکٹر کمانڈر وحیدالرحمن نے بھی آپریشن کا جائزہ لیا۔اور مقامی انتظامیہ کو تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور تمام ادارے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتیہو? کہ موٹروے پولیس جی ٹی روڈ اور اس سے ملحقہ سروس روڈ پر حادثات کی روک تھام۔غیر قانونی اڈے اور سٹاپ اور غیر قانونی اڈا فیس اور پرچی والوں سے نمٹنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل برو? کار لائیں گے۔اور مقامی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا۔ نئی آنے والی ڈی ایس پی موٹروے سوہاوہ نے کہا کہ سوہاوہ جی ٹی روڈ کو نہ صرف حادثات سے پچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے بلکہ حادثات کا باعث بننے والے محرکات کوبھی ختم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو آگا? کر دی گیا ہے کہ جلد از جلد روڈ سیفٹی کے لیے روڈ کے دونوں اطراف جنگلوں۔نالوں اور روڈ لائنز اور سائن بورڈز لگائے جائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اور چئرمین سوہاوہ نے موٹروے پولیس کو ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا۔ انہوں نے جنرل بس سٹینڈ کو آپریشنل کرنے کے لیے موٹروے پولیس کے ساتھ م کرکام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔موٹروے پولیس کے آپریشن میں ایڈمن آفیسرامتیاز احمد۔ آپریشن آفیسر بلال احمد سیکٹر آپریشن آفیسر غلام ضیاء الدین اور موٹروے پٹرولنگ آفیسرز نے شرکت کی۔

unnamed

اپنا تبصرہ بھیجیں