میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے جادہ میں بڑا کیمپ اور سٹیج لگایا گیا،
ن لیگی قیادت نواز شریف کے استقبال کیلئے دو گھنٹے قبل جلسہ گاہ پہنچ گئی
نواز شریف چار بج کر 45منٹ پر جہلم پہنچے ۔
سٹیج کے اوپر سابق ایم پی اے ندیم خادم اور ٹی ایم او چوہدری راشد بھنگڑے ڈالتے رہے ،
میاں نواز شریف کے ہمراہ پرویز رشید، سعد رفیق اور امیر مقام بھی سٹیج پر موجود تھے ۔
ایم این اے چوہدری خادم میاں نواز شریف کے کان میں باتیں کرتے رہے،
ایم پی اے چوہدری لال حسین نے سٹیج سے نیچے آ کر میاں نوازشریف کا استقبال کیا اور بغل گیر ہوئے۔
ضلعی چہئرمین راجہ قاسم علی خان بڑے قافلے کے ساتھ جلسہ میں شامل ہوئے ،
شدید گرمی میں کارکن کی حالت بگڑ گئی اور حبس کے باعث خاتوں کونسلر بے ہوش ہو گئی ۔
نواز شریف نے 20منٹ خطاب کیا ۔
سٹیج پر دو بلٹ پروف ڈائس بنائے گئے تھے ۔
کارکنوں کے نعرے کے جواب میں نواز شریف مسکراتے رہے ،
پولیس کی بھاری نفری نے جلسہ گاہ کو گھیرے میں لئے رکھا،
میڈیا کے کوئی جگہ مختص نہ ہونے سے پولیس اور صحافیوں کے درمیان سخت تلخ کلامی ہوتی رہی،
نواز شریف سے قبل امیر مقام ، خواجہ سعد رفیق اور سابق ایم پی اے ندیم خادم نے بھی خطاب کیا ۔
خطاب کے بعد نواز شریف مقامی ہوٹل کیلئے روانہ ہو گئے ۔
نواز شریف کے جلسہ میں کارکنوں کی تعداد 10سے 15ہزار کے لگ بھگ تھی ۔
ایم پی اے مہر فیاض ، نذر گوندل ، راجہ اویس خالد جہلم کے جلسہ میں شریک نہ ہوئے ۔
Load/Hide Comments