میونسپل کمیٹی جہلم الیکشن

میونسپل کمیٹی جہلم الیکشن:ن لیگ کے آٹھ، دوپی ٹی آئی اور ایک آزاد کامیاب

جہلم لائیو(الیکشن ڈیسک):بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی جہلم کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کے 8،پی ٹی آئی کے دواورایک  آزاد امیدوار کامیاب .

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی جہلم کی مخصوص نشستوں پر الیکشن منعقد ہوئے ،جس میں لیبرکونسلر کی 2سیٹوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار خان زوالفقار 13 اور چوہدری اقبال 12 ووٹ لے کر کامیاب .پی ٹی آئی کے عبداللہ غفار 11 ووٹ حاصل کر سکے.

اقلیت کی دو نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار بشارت بھٹی 12 اورپی ٹی آئی کےامیدوار سلیم شاہد بھٹی 12ووٹ لے کر کامیاب فیصلہ ٹاس پر ہوا. تیسر ے امیدوار خالد گلہ نے بھی 12ووٹ حاصل کیے تھے.

جبکہ یوتھ کونسلر کی ایک سیٹ پر مسلم لیگ ن کے عمر سلیم 21 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ شہروز کیانی 14 ,عبدالقوی 1 ووٹ حاصل کر سکے خواتین کی پانچ سیٹوں پر مسلم لیگ ن کی امیدوار نادرہ بیگم 6،راشدہ ناہید 6 , فرحت جبین 6 ,نثار فاطمہ آزاد 4 اور پی ٹی آئی کی رخسانہ مجید 7 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں