جہلم لائیو (احسن وحید) میونسپل کمیٹی سوہاوہ شہریوں کے لئے مسائل کی آماجگاہ بن گئی ، کمپیوٹرائز نکاح نامہ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کا حصول ناممکن تفصیلات کے مطابق اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوام کے مسائل حل ہونے کے بجائے میونسپل کمیٹی سوہاوہ شہریوں کے لئے مسائلستان بن گئی ۔ سینکڑوں سائلین کے کمپیوٹر ائز نکاح نامے ، ڈیتھ اور برتھ سرٹیفیکیٹ لٹک گئے بلدیاتی الیکشن کے بعد ٹی ایم اے میونسپل کمیٹی بننے کی وجہ سے تا حال کمپیوٹر سافٹ وئیر اپ ڈیٹ نہ ہو سکا جس کی وجہ سے سینکڑوں سائلین جن میں اکثریت بیرون ملک جانے والوں کی ہے کے کمپیوٹرائز سرٹیفیکیٹ نہ بننے کی وجہ سے سخت اذیت کا شکارہیں جبکہ کمپیوٹرائز ڈیتھ اور برتھ سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لئے بھی شہریوں کو ذلیل و خوار ہونا پڑ رہا ہے بلدیاتی الیکشن کے بعد شہریوں کو اطمینان تھا کہ اقتدار کی نچلی سطح کی منتقلی سے ان کے لئے آسانیاں اور ان کے مسائل کو عوامی نمائندے حل کروائینگے لیکن میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں صورتحال بالکل مختلف ہے چیئر مین میونسپل کمیٹی سوہاوہ راجہ شارق رزاق نے بتایا کہ درجنوں بار نادرہ کو لکھ چکے ہیں لیکن نادرہ ٹال مٹول سے کام ہے رہا ہے انہوں نے بتایا کہ عوام کی پریشانی سے با خبر ہیں اور کمپیوٹرائز نکاح نامہ ،ڈیتھ اور برتھ سرٹیفیکیٹ کے متبادل میونسپل کمیٹی کی طرف سے ایک سرٹیفیکیٹ دیا جا رہا ہے تاکہ سائلین کو پریشانی نہ ہو لیکن ایمبیسی اور فارن آفس کے لئے نادرہ کا کمپیوٹرائز سرٹیفیکیٹ ہونا ضروری ہے جس کی وجہ سے سائلین کو پریشانی کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد کمپیوٹر سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کروا لیا جائیگا عوام کو پیش آنے والی تکلیف اور پریشانی کا احساس ہے جس کا بہت جلد ازالہ کیا جائیگا ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]