جہلم لائیو( چوہدری عابد محمود) میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کا اجلاس آغاز کے ساتھ ہی مچھلی منڈی میں تبدیل، کونسلرز ، چیئرمینزکے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے بائیکاٹ کر گئے، چیئرمین اور اس کے ساتھیوں پر کرپشن کے الزامات ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان ، ملک محسن کی زیرِصدارت اجلاس منعقدہوا،اجلاس کے آغاز کے فوراََ بعد ہی چیئرمین ،وائس چیئرمین کی جانب سے صحافیوں کو اجلاس کی کوریج سے روکنے کی کوشش کی گئی تاہم اپوزیشن کے تمام ممبران نے کہا کہ اجلاس کی تمام کاروائی صحافیوں کی موجودگی میں ہو گی تاہم صحافیوں نے اجلاس کی کوریج نہ کرنے کی بابت قانونی شِق مانگی تو چیئرمین جو کہ کنونیئرتھے سیخ پا ہو گئے اپوزیشن کے نمائندے ملک آصف رضوان نے کنونیئر کے اس اعتراض کو رد کیا تو موصوف جوکہ پہلے ہی اپوزیشن کے اٹھائے جانے والے سوالات سے خائف تھے برہم ہوگئے اور غیر پارلیمانی گفتگو پر اتر آئے اور تلخ جملوں کی بوچھاڑکردی تاہم اپوزیشن کے اراکین صحافیوں کے اجلاس میں نہ بیٹھنے پرواک آوٹ کرکے اجلاس سے باہرچلے گئے اور چیئرمین کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کر دی۔اخبار نویسوں کو اپنا اصولی موقف دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین موصوف اپنی ناہلی اور کالے دھن کو چھپانے کیلئے اجلاس کی کاروائی مکمل کرنے سے اجتناب کر رہے ہیں ۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ کے آئین کے مطابق پنجاب بھر میں میڈیا کو اجلاس کی کاروائیوں کی کوریج کی مکمل آزادی ہے لہٰذا گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں صحافیوں کو کوریج سے روکنے پر ضلع بھر کی صحافتی برادری بلدیاتی نمائندوں کے ہتھک آمیز رویے پر سخت مذمت کرتے ہیں اور چیئرمین اور کنونیئر کے اقدام بارے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جھگیاں اور ڈھوک ملکاں میں ہونے والی مالی بدعنوانی کی انکوائری کروائی جائے کرپشن ثابت ہونے پر ذمہ داران ے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ تاکہ قوم کے پیسے پر عیاشی کرنے کا رواج ختم ہو سکے ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]