میٹر تبدیل سکینڈل:محکمہ واپڈا نے دو ماہ میں پندرہ سو میٹر تبدیل

جہلم لائیو( احسن وحید) ایس ڈی او سوہاوہ کرپشن کا بے تاج بادشاہ بن گیا دو ماہ میں پندرہ سو میٹر تبدیل کر دیے نذرانہ دینے والوں کے جرمانے معاف تفصیلات کے مطابق واپڈ ا سب ڈویژن سوہاوہ کا ایس ڈی او کرپشن کا بے تاج بادشاہ بن گیا دو ماہ میں لاکھوں روپے کی رشوت طریقہ واردات انتہائی جدید ایس ڈی او نے چارج سنبھالنے کے بعد غریب عوام کا جینا حرام کردیا اپنے خاص کارندوں کے ذریعے شریف شہریوں کے میٹر اتروا کر دفتر منگواتا ہے اور میٹروں میں سوراخ اور دیگر طریقوں سے چھیڑ چھاڑ کی جاتی ہے اور مالک میٹر کو دفتر بلوا کر دھمکی دی جاتی ہے کہ تمہارے میٹر سے بجلی چوری ہو رہی تھی تمہارے خلاف ایف آئی آر کاٹی جائے گی جس پر شریف شہری عزت اور بد نامی کے ڈر سے ایس ڈی او کے کار خاص سے مک مکا کر لیتے ہیں اور بھاری نذرانہ لے کر دوبارہ نیا میٹر دے دیا جاتا ہے جبکہ اسی طرح پچھلے دو ماہ کے دوران پندرہ سو پرانے میٹروں کو ڈیفیکٹیڈ کوڈ دے کر نیا ڈیجیٹل میٹر لگایا جاتا ہے جو کہ پرانے میٹر ز کے مقابلے میں تیز چلتا ہے اور نئے ڈیجیٹل میٹر کی یونٹوں کے ساتھ پرانے میٹرز کی یونٹوں کا موازنہ کیا جاتا ہے جس پر یونٹیں زیادہ چلی ہوتی ہیں اور اسی طرح بل میں سابقہ یونٹوں اور نئے میٹر کی یونٹوں کی اوریج نکال کر کنزیومر کو بھاری بقایا جات بل میں بھیج دیا جاتا ہے یہاں بھی سائلین بل ٹھیک کروانے دفتر کے چکر لگاتے ہیں تو ان کے ساتھ مک مکا کرنے کے لئے کارندے اپنا کام دکھاتے ہیں جو کنزیومر نذرانہ دے دیں ان کے بل کو ٹھیک کر دیا جاتا ہے بصورت دیگر بھاری جرمانہ اور بقایا جات بل میں ڈال دیا جاتا ہے ۔ ایک کنزیومر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا بل دکھایا اور بتایا کہ وہ جب سے میٹر لگا ہے ایک ماہ کا بل بھی بقایا نہ تھا جبکہ اس ماہ موصول ہونے والے بل میں ہزاروں روپے بقایا جات تھے اور میٹر کے اوپر نوٹ لکھا تھا کہ اگر بل جمع نہ کروایا گیا تو میٹر کاٹ دیا جائے گا اس پرواپڈا سب ڈویژن آفس سوہاوہ کے درجنوں چکر لگائے لیکن کسی نے بات نہ سنی اور ایس ڈی او نے ملنا تک گوارہ نہ کیا واپڈا کے ایک ملازم نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ ایس ڈی او واپڈا کو نذرانہ دے کر آپ کا بل ٹھیک ہو سکتا ہے بصورت دیگر کوئی چارہ نہیں ۔واپڈا کے ستائے سائلین نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اور نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایس ڈی او سوہاوہ کی کرپشن کو نوٹس لیں اور غیر جانبدارانکوائری کروائیں کہ کیسے سالوں سے چلنے والے میٹر دو ماہ میں ہی خراب ہونے لگے پندرہ سو سے زائد میٹر کی خرابی اور کنزیومر ز کو بھاری بقایا جات کی مد میں ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے ازالہ کیا جائے ۔دریں اثناء واپڈا سب ڈویژن آفس سوہاوہ کے ایس ڈی او سے جب موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا تو موصوف کا کہنا تھا کہ مجھے میڈیا سے بات کرنے کا اختیار نہیں میرے ایکسیئن یا ایس ای سے رابطہ کیا جائے ہم نے جتنے بھی میٹر اتارے ہیں قانونی طریقہ سے اتارے ہیں آپ خبر لگا دیں ہم خبر کی انکوائری کا جواب دے دینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں