میڈیاکی خبر پر ایکشن ،سول ہسپتال میں ہیپاٹائٹس اے بی سی کی ادویات کی فراہمی شروع

جہلم لائیو(محمد امجد بٹ): میڈیاکی خبر پر ایکشن ،سول ہسپتال میں ہیپاٹائٹس اے بی سی کی ادویات کی فراہمی شروع، ایک ہفتہ کیمپ کے دوران مریضوں کو مفت ادویات، انجکشن اور ٹیسٹ لئے جائیں گے پہلے روز 500سے زائد مریضوں کو ادویات فراہم کر دی گئیں ، ، تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال جہلم میں ہیپاٹاٹئس کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی معطل ہونے سے سخت پریشانی کا سامنا تھا اور کئی ایک مریضوں کی حالت غیر ہونے پر میڈیانے ادویات کی عدم فراہمی بارے نشاندہی کی تھی جس پر انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سول ہسپتال میں سات روزہ فری کیمپ لگا دیا ہے جہاں ہزاروں مریضوں کو ادویات اور انجکشن مفت فراہم کئے جائیں گے اس کیمپ کے پہلے دن 500سے زائد مریضوں کو ادویات اور انجکشن فراہم کئے گئے ۔شہریوں نے خبریں کی جانب سے عوامی مسائل کی نشاندہی اور صحافت برائے خدمت پر صحافیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل اجاگر کرنے میں خبریں کا کوئی ثانی نہیں ہے مریضوں کو درپیش مشکلات بارے جو کردارخبریں ادا کر رہا ہے وہ مثالی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں