سوہاوہ سمیت ضلع جہلم میں میڈیکل سٹور کی شٹر ڈاون ہڑتال چوتھے روز بھی جاری،
مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا متعدد کی حالت غیر ہسپتال میں مریضوں کا رش ،
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر،دینہ ،پنڈ دادن خان ،سوہاوہ اور ڈومیلی میں درجنوں میڈیکل سٹور ز چوتھے روز بھی بند رہے،
جس کی وجہ سے ڈی ایچ کیو جہلم ،ٹی ایچ کیو ہسپتال دینہ ، پنڈ دادن خان اور سوہاوہ میں مریضوں کارش جبکہ شوگر ، بلڈ پریشر اور دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو ادویات نہ ملنے سے ان کی حالت غیرہو گئی،
متعدد افراد حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل جبکہ دیہاتوں میں رورل ہیلتھ سنٹر میں ادویات کی عدم فراہمی سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔
عوامی حلقوں نے حکومت اور میڈیکل سٹور ز مالکان کی سرد جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال ختم کرانے کی اپیل کی ۔
جبکہ میڈیکل سٹور ز مالکان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کرتی ہڑتال جاری رکھے گے ۔ گزشتہ روز سوہاوہ میں کمیسٹ یونین سوہاوہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں ہڑتال کو کامیاب کرنے کیلئے مکمل شٹر ڈاون رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات منظور نہیں کرتی ہم شٹر ڈاون ہڑتال جاری رکھے گے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے میڈیکل سٹور کھلوانے کی بھی کوششیں جاری ہیں گزشتہ روز بھی اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے ڈومیلی اور سوہاوہ کے ایک ایک میڈیکل سٹور کو کھلوایا لیکن آدھے گھنٹے بعد ہی سٹور ز بند کر دیے گئے ۔ تحصیل انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی سمیت تمام ادویات دستیاب ہیں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں رات آٹھ بجے تک او پی ڈی میں مریضوں کو دیکھا جا رہا ہے