لغت

نئی لغت

ارباب حل و عقد اور صاحبان فکر و نظر سے التماس ہے کہ ایک نئی لغت ترتیب دی جائے جس میں کچھ الفاظ کے معنی الٹ دیئے جائیں،اور ان کا اندراج نئی ”تبدیل شدہ ” ڈکشنری میں کیا جائے.

اس نئی لغت میں قانون کے معنی لا قانونیت اور لا قانونیت کے معنی قانون کیا جائے،

انصاف کا مطلب بے انصافی جبکہ بے انصافی کا مطلب انصاف کر سکتے ہیں،

اقتدار کے معنی اپوزیشن مگر اپوزیشن کے معنی اقتدار کر دیں،

رہبری کا مطلب راہزنی اور راہزنی کا مطلب رہبری ہو سکتا ہے،

بد عنوانی کا مطلب دیانتداری بلکہ دیانتداری کا مطلب بد عنوانی بہتر رہے گا،

تحریک کو تخریب اور تحریب کو تحریک میں بدل سکتے ہیں،

بہرحال خرد کا نام جنوں اور جنوں کا خرد رکھا جائے،

ایک شاعر نے کہا ہے کہ

بنے کیونکر کہ ہے سب کار الٹا
ہم الٹے بات الٹی یار الٹا

اپنا تبصرہ بھیجیں