جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) : اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کابگڑے دکانداروں کو جرمانے ،متعدد کو وارننگ ،دفتر میں بیٹھنے کی روایت کو توڑ کر قانون پر عملداری کے لئے متحرک.
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد اعجاز ملک نے بگڑے دکانداروں کو وارننگ دینا شروع کر دی .
متعدد کو وارننگ کے باوجود باز نہ آنے پر جرمانے .
گزشتہ روز اے سی سوہاوہ نے اپنے عملے کے ہمراہ مین بازار سوہاوہ میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے دکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے تجاوزات کو ہٹایا اور آئندہ ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت بھی کر دی.
اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے موبائل شاپس پر جا کر غیر قانونی سم فروخت کرنے کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ہدایت جاری کیں کہ غیر قانونی سم فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ہیر ڈریسر کو چیک کرتے ہوئے ان کو اوزار کو صاف کرنے کی تلقین کی اور خلاف ورزی پر جرمانے اورایف آئی آر کے متعلق وارننگ کی .
متعدد دکانداروں کی ریٹ لسٹ چیک کی اورصفائی کی سختی سے ہدایت کی محمد اعجاز ملک نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صاف ستھری اور ریٹ لسٹ کے مطابق ایشائے خوردونوش کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ دوسری طرف عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاو ہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال کرتے ہوئے سوہاوہ میں مرغی کے گوشت کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں اور تاجروں سے مل کر گوشت کی قیمت کے مسئلے کو بھی حل کریں کیونکہ دکانداروں کا موقف ہے مرغی کی سرکاری قیمت پر فروخت سے ہمیں نقصان ہے کیونکہ ہمیں جو ریٹ دیا جاتا ہے اس سے مہنگے داموں ہماری خرید ہوتی ہے ہمارے لئے سرکاری ریٹ پر مرغی فروخت کرنا ممکن نہیں