ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ تبدیل ۔
رانا طاہر الرحمٰن نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کمان سنبھال لی۔
تفصیلات کے مطابق:
رانا طاہر الرحمٰن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا ڈی پی او آفس پہنچتے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اس موقع پر حافظ عطاء الرحمٰن ایس پی انوسٹی گیشن جہلم سمیت ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز ضلع ہذا اور انچارج برانچز نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو خوش آمدید کہا۔
بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈی پی او آفس میں تعینات عملہ سے تعارفی ملاقات کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے دفتری سٹاف اور فیلڈ میں کام کرنے والوں افسران و ملازمان کو اپنے ورک میں مزید بہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مزید کہا کہ وہ اپنی ٹیم پر یقین رکھتے ہیں لہذا ہر آفیسر کو خلوص نیت اور سخت محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔
دوسری جانب جہلم پولیس کی جانب سے شاکر حسین داوڑ کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب منعقد کی،پولیس نے اس موقع پر ریلی بھی نکالی۔