اپنے قومی شناختی کارڈ کی تجدیدکے لیے نادرا آفس کے باہر لمبی لائن میں کھڑا ہونا بہت زیادہ پریشان کن ہے۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی یعنی نادرا آپ کو گھر بیٹھے اپنے شناختی کارڈ کی تجدید( Renew) کاایک آسان طریقہ بھی فراہم کرتا ہے۔
تجدید کا طریقہ:
تجدید (Renew)کے عمل کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
سب سے پہلے نادرا آن لائن پورٹل کی ویب سائٹ پر جائیں۔
“ApplyNow/Login” پر کلک کریں۔
پہلے اپنا اکاؤنٹ بنائیں اور تمام مطلوبہ تفصیلات پُر کریں۔
مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں
https://id.nadra.gov.pk/e-id/getRegistered
ایک تصدیقی کوڈ SMS یا ای میل پر بھیجا جائے گا۔
کوڈ درج کریں اور Verifyکے آپشن پر کلک کریں۔
آپ کو لاگ ان صفحہ پر بھیج دیا جائے گا۔
آپ مختلف آپشنز دیکھیں گے، Online CNIC پر کلک کریں۔
ایک نئی ونڈو ظاہر ہوگی اور پھر آپکو “My identity card has expired”منتخب کرنا ہوگا۔
ونڈو کے نیچے دیے گئے “Start application” پر کلک کریں۔
ایک فارم سامنے آئے ہوگا جس میں آپ کو اپنی مطلوبہ تفصیلات لکھنی ہوں گی۔
وہ مخصوص پتہ لکھیں جہاں آپ اپنا کارڈ پہنچانا چاہتے ہیں۔
درخواست کی فیس اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے آن لائن ادا کریں۔
اسکین شدہ تصویر اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔
فنگر پرنٹ فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور اس پر اپنے فنگر پرنٹس لگائیں۔
فنگر پرنٹ گائیڈ لائنز کے لیے https://id.nadra.gov.pk/docs/FingerprintGuidelines.pdf یہ لنک استعمال کریں۔
اپنے فنگر پرنٹس سے دستاویز کو اسکین کریں اور اسے اپ لوڈ کریں۔
اس کے بعد اردو ڈیٹا فارم کو ڈاؤن لوڈ کریں اور پر کریں۔
اردو فارم بھرنے کے بعد اسے اسکین کرکے اپ لوڈ کریں۔ اگر ضروری ہواتو آپ کو گواہ کا فارم اپ لوڈ کرنا پڑ سکتا ہے۔
فراہم کردہ تمام معلومات کا جائزہ لیں اور اعلامیہ(Declaration) پر دستخط کریں۔
آپ کی درخواست تمام مراحل کے بعد مکمل ہو جائے گی اور نادرا آپ کی تجدید (Renew) کا عمل شروع کر دے گا۔
آپ کا نیا کارڈ آپ کے منتخب کردہ پتے پر پہنچا دیا جائے گا۔
فیس چیک کرنے کے لیے،
مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں
https://id.nadra.gov.pk/fee