ناکارہ جھولے سے گر کر نوجوان لڑکی شدید زخمی

جہلم لائیو (چوہدری سہیل عزیز)مرجائے گی مخلوق خدا تو پھر انصاف کروگے ،،رسول بیراج مصری موڑنجی پارک میں نصب کیے گئے ناکارہ خطر ناک جھولے سے گر کر 22سالہ لڑکی شدید زخمی ،منڈی بہاوالدین سکول محلہ کی رہائشی تہمینہ جوکہ اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کے ساتھتفریح کے لیے آئی تھی ،جھولا جونہی فضا میں بلند ہوا تو ٹوٹ کر گیا،،شدیدزخمی لڑکی کے لواحقین سے تاحال نجی پارک کے مالک نے کوئی رابطہ نہ کیا اور نہ ہی انتظامیہ نے اس نجی پارک کے مالک کے خلاف کوئی کاروائی کی ،تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین سکول محلہ کی رہائشی تہمینہ ولد محمد ےٰسین اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کے ساتھ سیر وتفریح کے لیے رسول بیراج مصری موڑ پر بنائے گئے نجی پارک میں آئی اور بہن بھائیوں کیساتھ ملکر جھولا جھولنے کے لیے نجی پارک انتظامیہ سے پوچھا کہ یہ الیکٹرک جھولا مضبوط نہیں ہے ٹوٹ تو نہیں جائیگا جس پر نجی پارک کے ملازم نے انہیں یقین دھانی کروائی کہ الیکٹرک جھولا بہت مضبوط ہے نہیں ٹوٹے گااس یقین دہانی پر وہ جھولے میں بیٹھ گئی ،جونہی جھولے فضا میں بلند ہوئے تو تہمینہ والا جھولا کئی فٹ اونچائی سے ٹوٹ کر کئی میٹر دور زمین پر جاگر ا جس سے تہمینہ کی والدہ اور بہن بھائیوں کی چیخیں نکل گئیں ،تہمینہ گرنے سے شدید زخمی ہوگئی ،اسے فوری طورپر منڈی بہاوالدین ہسپتال میں پہنچایا گیا وہاں سے لاہور جنرل ہسپتال میں تشویش ناک حالت میں منتقل کردیا گیا،کئی روز گزرنے کے باوجود ابھی تک انتہائی نگہداشت کے شعبہ تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہے ،تہمینہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس نجی پارک کے مالک کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے ،اور یہ جان لیوا پارک بند کروانا چاہیے ،تاکہ میری بیٹی کی طرح اور بچے حادثہ کاشکار نہ ہوں،پیسے کمانے کی خاطر معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنا درندگی ہے ،میری بیٹی موت وحیات کی کشمکش ہے ،مگر ابھی تک نجی پارک کی انتظامیہ کی جانب سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ،جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نجی پارک کا مالک بے حس اور ظالم انسان ہے ،میری وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈی سی جہلم سے اپیل ہے کہ اس نجی پارک کے مالک کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور اس جان لیوا پارک کو فی الفور بند کروا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں