ڈرامہ

ناکام چھاپہ تحریر:نوید احمد

پھر وہی کہانی ہے،

لاہور کے غیر معروف روزنامہ کے چیف ایڈیٹر کے کارڈ کے ہمراہ صحافت کا لبادہ اوڑھے موٹر سائیکل پر سوا ر نگاہ بلند کیے ہوئے دو افراد پر مشتمل ٹھگ سکواڈ نے جہلم کے نواحی گاؤں چکدولت کارخ کیا.

مقامی کیٹرنگ سروس کے مالک کے پاس جا پہنچے،پہلے فوڈ انسپکٹر کا روپ دھارا،صفائی کا انتظام ناقص قرار دیا،ہیلتھ سرٹیفکیٹ کا تقاضا کیا،

جو نہیں دکھائے گئے،

پھرمذکورہ اخبار کی ممبرشپ لینے کے عوض ’’فول پروف سرپرستی‘‘ فراہم کرنے کا دعویٰ کیا گیا،

مخاطب نے اسے بھی رد کیا،

اس کے بعد اخبار میں چند کاروباری شخصیات کے خلاف شائع ہونے والی خبریں دکھا کر ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی گئی جو لا حاصل رہی،

آخر کار اخباری اشتہار کے لئے مبلغ تین ہزار روپے سکہ رائج الوقت کا مطالبہ کیا گیا،

مالک نے نہایت معصومیت سے رقم دینے سے انکار کر دیا،بلکہ جیب سے موبائیل نکالا ،اپنے دوست ایف آئی اے کے اہلکار کو فون ملایا،ایک ٹھگ کی اس سے بات کرائی ،جس سے ٹھگ سکواڈ کی طبیعت درست ہوئی اور وہ موقع سے بھاگ نکلے،

اپنا تبصرہ بھیجیں