نجی تعلیمی اداروں نے لوٹ مار کی حد کر دی

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) ای ڈی او ایجوکیشن لمبی تان کر سو گیا،نجی سکولوں نے لوٹ مار کی حد کر دی ، بغیر سہولیات معصوم طلباو طالبات کا مستقبل تباہ کرنے کی بھاری فیس بھی بٹورنے لگے، محکمہ کا چیکنگ سٹاف خرچہ لے کر سب اچھا کی رپورٹ دینے لگا، وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ ، جہلم شہر میں ہوس زر کے مارے افراد نے شہریوں کو لوٹنے کیلئے سب سے منافع بخش بزنس شروع کر دیا ہے اور ہر گلی محلے میں دو سے تین مرلہ جگہ پر مکان کرائے پر لے کر نجی سکول بنا رکھے ہیں جہاں پانی ، باتھ روم اور دیگر بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ایک سے دوہزار روپے ماہانہ کے بیروزگار افراد کو بطور استاد بھرتی کرکے طلبا وطالبات کے والدین کو سہانے خواب دیکھائے جاتے ہیں اور ہزاروں روپے ماہانہ فیس بٹور لی جاتی ہے ان سکولوں سے فارغ ہونے والے دسویں کے طلباو طالبات کو چھٹی ساتویں کی کتابیں پڑھنے سے قاصر ہوتے ہیں جبکہ یہ سکولوں یونیفارم، کتابوں ، کاپیوں اور دیگر اخراجات کے بہانے آئے روز مال بٹورتے رہتے ہیں اس حوالے سے معلوم ہو اہے کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے نجی سکولوں کی چیکنگ پر مامور ٹیموں کا کام صرف اور صرف مال بٹورناہے اور حصہ اوپر تک پہنچانا ہے ای ڈی او ایجوکیشن امجد فاروق انتہائی غیر ذمہ دار اور نااہل افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں جس کی تعیناتی سے آج تک ضلع میں کسی سکول کی چیکنگ کا انتظام ہی نہیں کیا گیا، جبکہ محکمہ تعلیم میں ترقیاتی فنڈز، طلبا سے مالی فائدے حاصل کرنے اور سکول ہیڈز کی کرپشن کی ہوشر با داستانوں کے باوجود ای ڈی او کی آنکھ نہیں کھل سکی ، شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نااہل ای ڈی او ایجوکیشن کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نجی سکولوں کی لوٹ مار ختم کروانے کی اپیل کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں