جہلم لائیو( ایجوکیشن ڈیسک) دی سٹی سکول جہلم برانچ میں سپورٹس گا لہ کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ سپورٹس گالہ میں بچوں کے علاوہ سکول کے سٹاف ممبران نے ان مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سپورٹس گالہ کے دوران بچوں نے مختلف کھیلوں ،ٹیبلو ، نشانہ بازی ، رسہ کشی کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر پنڈال میں موجود بچوں کے والدین کے علاوہ شہری کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، کارروباری ، صحافتی تنظیموں کے عمائدین نے بچوں کی اعلیٰ کارکردگی پر بچوں اور ان کے اساتذہ کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا ، سپورٹس گالہ کے اختتام پر ان مقابلوں میں جیتنے والی ٹیموں میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دی سٹی سکول جہلم برانچ کے پرنسپل نے کہا کہ سکول میں سپورٹس گالہ کے انعقاد کا مقصد بچوں و سٹاف ممبرز کو ذہنی و جسمانی تفریح کا موقع فراہم کرنا، ان سب کو آپس میں ایک دوسرے کے قریب لانا اورسکول میں صحت مندانہ اور دوستانہ ماحول کو فروغ دینا ہے۔اس موقع پر سکول کے طلباء و طالبات نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایک ایسے ادارے میں پڑھتے ہیں جہاں معیاری تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ زہنی و جسمانی تفریحی اور تخلیقی سرگرمیوں کے لیے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔کھیلوں، تقریروں اور بے شمار دوسرے شعبوں میں حصہ لینے سے طلبہ و طالبات میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اورسکول میں جب ایسے پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا ہے تو اس سے طلبہ مستقبل کے لیے صوبائی اور ملکی سطح کے مقابلوں کے لیے تیار ہو تے ہیں اگر ایسی سرگرمیاں نہ ہوں تو طلبہ باقی شعبوں میں کوئی کردار ادا نہیں کر پاتے۔ تمام طلبہ و طالبات سکول انتظامیہ و پرنسپل کے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں سکول کا یہ خوبصورت اقدام جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے ہر تعلیمی سال کے اختتام پرمارچ کے اختتام اور اپریل کے شروع میں ہونے چاہیے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دی سٹی سکول جہلم برانچ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس قسم کا بڑا پروگرام سپورٹس گالہ کا انعقاد کیا گیااور اس پروگرام میں شہریوں کے علاوہ سکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورسپورٹس گالہ کو خوب سراہا
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]