نجی سکول

نجی سکول میں پر وقار تقریب کا انعقاد

جہلم لائیو (ایجوکیشن ڈیسک) عبداللہ میموریل ہائی سکول روہتاس روڈ میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے موقع پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،

سکول کے گروانڈ کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا جہاں سکول میں زیر تعلیم بچوں کے علاوہ انکے والدین نے شرکت کی .

طلبہ و طالبات نے خوبصورت لباس زیب تن کر رکھے تھے ،
تقریب کا آغاز طلبہ نے قرآن کریم فرقان مجید کی تلاوت سے کیا جب کہ آقا دو عالم کی شان میں ہدیہ نعت پیش کر کے بچوں نے حال میں موجود سینکڑوں افراد پر وجد کی کیفیت طاری کر دی ،

طلبہ و طالبات نے ملی نغموں ترانوں کے علاوہ ٹیبلوز ،خاکے اور تقریریں پیش کر کے پنڈال میں موجود خاضرین سے خوب داد وصول کی.

تقریب کے مہمان خصوصی جہلم کی معروف سماجی شخصیت چوہدر ی فضل حسین نے ساتویں جماعت میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں شیلڈز تقسیم کیں جبکہ اس موقع پر جہلم پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمود ،سرپرست جہلم پریس کلب چوہدری سہیل عزیز الیکڑانک میڈیا کے صدر عامر کیانی،روزنامہ چیلنج کے ایڈیٹر غلام قادر مخلص ،سابق جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب چوہدری محمد ریاض گوندل، صحافی نجف شہزاد ،چئیرمین میڈیا ون سید اکرم حسین شاہ،ملک فدا حسین،ساجد گرمالہ،ملک انجم یوسف،پی ٹی وی کے نیوز رپورٹر نعیم اختر بھٹی ،چیف کرائم رپورٹر غلام عباس شہزاد بٹ ،روزنامہ صدائے مسلم ایگز یکٹو ایڈیٹرعاطف بٹ،ہفت روزہ عوامی قائد کے چیف ایڈیٹر سلیمان قادری سمیت سئینر صحافیوں نے شرکت کی .

تقریب کے دوران سکول کے طلبہ و طالبات ٹیبلو پیش کر کے خاضرین سے داد وصول کرتے رہے جبکہ سکول کے پرنسپل نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکولوں میں تعلیم کا سلسلہ جاری ہے مگر بد قسمتی سے بچوں کی تربیت نہیں کی جاتی جسکی وجہ سے بچوں میں احترام ختم ہوتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ میرے سکول کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہمارے ہاں تعلیم اور تربیت کا درس دیا جاتا ہے جسکی وجہ سے ضلع بھر میں میرے تعلیمی ادارے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ تعلیم تربیت ،دینی تعلیم میں میرے طلبہ و طالبات نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہیں اور جب تک میری زندگی ہے میں اس روشنی کی شمع کو روشن رکھوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں