نجی فرنچائز پر ڈکیتی

نجی فرنچائز پر ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

جہلم لائیو(کرائم رپورٹر)نجی موبائل فرنچائز کے دفتر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار.

ملزمان سے نقدی اور پستول برآمد.

ملزمان نے یوفون فرنچائز پر ڈکیتی کر کے تین لاکھ سے زائد نقدی لوٹ لی تھی .

تھانہ سٹی پولیس نے 7-9-2016کو مقدمہ درج کیا .

ملزمان کو تھانہ صادق آباد راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں گرفتار کیا .

ملزمان نے دوران تفتیش جہلم میں کی گئی وارداتوں کا انکشاف کیا تھا.

تھانہ سٹی پولیس ملزمان کو اڈیالہ جیل سے ریمانڈ پر لے کر آئی۔

تفصیلات کے مطابق7-9-2016 کوتھانہ سٹی کے علاوہ مشین محلہ میں قائم یوفون فرنچائز میں گھس کر تین مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر عملہ کو یرغمال بنا کر تین لاکھ 19ہزار روپے نقدی لوٹ لی تھی اور موقع سے فرار ہو گئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہوا÷

دریں اثناء ملزمان نے تھانہ صادق آباد راولپنڈی کے علاقوں میں بھی وارداتیں کیں ،تھانہ صادق آباد راولپنڈی پولیس نے ڈکیت گینگ کے تین ملزمان کابل لال مسیح ولد لال مسیح سکنہ مورگاہ اٹک آئل کمپنی راولپنڈی،فرحان اشرف ولد محمد اشرف سکنہ رحیم ٹاؤن راولپنڈی اور شیخ وقاص کو گرفتار کیا .

دوران ریمانڈ تفتیش کے دوران مذکورہ ملزمان نے جہلم سمیت دیگر علاقوں میں بھی ڈکیتی کی وارداتوں کے انکشافات کیے .

تھانہ صادق آباد راولپنڈی پولیس نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل راولپنڈی بھیجا جہاں سے ملزم شیخ وقاص ضمانت کروا کر فرار ہو گیا جبکہ تھانہ سٹی جہلم پولیس کے سب انسپکٹر راجہ سرفراز نے دو ملزمان کابل لال مسیح اور فرحان اشرف کا اڈیالہ جیل سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا اس دوران ملزمان کی شناخت پریڈ کروائی گئی ،تھانہ سٹی پولیس نے دوران ریمانڈ ملزمان سے 2لاکھ 89ہزار روپے نقدی اور دو عدد پستول برآمد کر لیے ہیں ،پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے جہلم میں ڈکیتی کی دیگر وارداتوں کے بھی انکشافات کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں