نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے ایک اور چراغ گل کر دیا

جہلم لائیو:(نمائندہ خصوصی)جہلم کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے ایک اور چراغ گل کر دیا، سول ہسپتال جہلم کا اہلکار نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رنگ کا کام کرتے ہوئے بجلی کی تاریوں کے ساتھ ٹکراجانے کے باعث جان کی بازی ہار گیا، تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال جہلم کا 25 سالہ امجد ولد بوٹا مسیح اہلکار نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رنگ کا کام کرتے ہوئے 11 ہزار کے وی اے کے ساتھ ٹکرانے کے باعث موقع پر جاں بحق ہو گیا، محنت کش کی لاش ریسکیو 1122 کے عملے نے انتہائی مہارت کے ساتھ بجلی کی تاروں سے علیحدہ کی لیکن اس وقت امجد نامی نوجوان موت کی آغوش میں جا چکا تھا، ریسکیو کے عملے نے لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا، جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں