جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) نجی ہوٹل ایچ ایف سی منڈی موڑ کی ہٹ دھرمی، کچن اور باتھ کا پانی ملحقہ گلی میں پھینک دیا،
نمازیوں، طلبا اور اہل علاقہ کو سخت پریشانی، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور فوڈ اتھارٹی سے فوری نوٹس کا مطالبہ،
تفصیلات کے مطابق منڈی موڑ کچہر ی روڈکے قریب واقع نجی ہوٹل ایچ ایف سی کی جانب سے کچن اور باتھ کا گندا پانی ملحقہ گلی میں پھینکنے پر اہل علاقہ کو سخت پریشانی کا سامنا ہے یاد رہے کہ مذکورہ گلی میں بچوں کا پرائمری سکول، گرلز ہائی سکول نمبر 2اور جامع مسجد غوثیہ واقع ہونے کی وجہ سے یہا ں سے گزرنے والے طلبا وطالبات اور نمازیوں کو سخت تکلیف ہورہی ہے اس حوالے سے اہل علاقہ نے بتایا کہ مذکورہ ہوٹل کے مینجر کو متعدد مرتبہ اہل علاقہ کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا گیا لیکن وہ چار پانچ ماہ سے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے گلی میں لیٹرینوں کا پانی جانے سے یہاں سے گزرنے والے سینکڑوں نمازیوں کے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں جبکہ سکول کے معصوم طلبا کا راستہ بھی تقریبا بند ہو چکا ہے طلباو طالبات اور اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین، اسسٹنٹ کمشنر ضیغم نواز اور فوڈ اتھارٹی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا ذاتی طور پر مشاہدہ کریں اور گلی میں گندا پانی پھینکنے پر نجی ہوٹل کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔
Load/Hide Comments