نرومی ڈھن چشمے

نرومی ڈھن چشمے سے پانی کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے،ڈی سی جہلم

جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ ) پینے کا صاف پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے دیہی علاقوں میں صاف پانی گھرگھر پہنچانا میری پہلی ترجیح ہے ۔ نرومی ڈھن چشمے سے پانی کی مساوی تقسیم کو یقینی بنایا جائے، واٹر اسپلائی کی مین لائن سے غیر قانونی کنکشن بلا تفریق فوری طور پر منقطع کیے جائیں ،واٹر اسپلائی اسکیم کی لائنوں کی مرمت اور کنٹرول سسٹم کو موئثر بنایا جائے ان خیالات کا اظہار اقبال حسین خان ڈپٹی کمشنر جہلم نے ڈسٹرکٹ واٹر ریگولیٹری اتھارٹی کی ماہانہ میٹنگ کے دوران کیا۔

انھوں نے اس موقع پر نرومی ڈھن واٹر اسپلائی اسکیم کے چشمے کے اردگرد حفاظتی جنگلے لگانے کی بھی منظوری دی تا کہ پینے کے پانی کو آلودہ ہونے سے بچایا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ واٹر ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام ہر گاؤں میں پانی کی موئثر دستیابی کے لیے کنٹرول سسٹم کی بہتری کے منصوبے پر فوری عملدرآمد کا حکم بھی جاری کیا۔میٹنگ میں ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ظہور احمد ڈوگر، منور حسین لنگڑیال اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان، چوہدری سلیم انور کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر، محمد عمران علی سب ڈویژنل آفیسر پنڈدادنخان اور متعلقہ یونین کونسل کے سیکرٹری حضرات نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں