اگر آپ تعلیم و تربیت سے نا آشنا ہیں،
آپ کی بات کوئی نہیں سنتا،کاروبار میں رکاوٹ ہے،
سفر میں ناکامی کا سامنا ہے،
دشمن کو زیر کرنا چاہتے ہیں،
محبوب کو تابع کرنا ضروری ہے،
صحافت کے معنی سے نا واقف ہیں،
قارون کے خزانے کی تلاش میں ہیں،
تو پریشان نہ ہوں،گھر بیٹھے بیٹھے ایک نسخہ آپ کو ’’کہیں سے کہیں ‘‘ پہنچا سکتا ہے،
آپ ایسا کریں پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ کسی ادارے کا کارڈ بنوا لیں،پھر کسی مقامی روزنامے کے مالک سے راہ و رسم بڑھائیں،
موقع دیکھ کر اس سے مقامی اخبار ٹھیکے پر لے لیں،
اپنے جیسے چند جاہل ساتھ ملا کر ٹھگ سکواڈ ترتیب دیں،
قلم کی بجائے کشکول اٹھائیں،
سرکاری ملازمین کو بلیک میل کریں،
مقدمات میں پھنسے مجبور لوگوں کو سکہ رائج الوقت کے عوض معاملہ طے ہونے کی یقین دھانی کرائیں،
پولیس سے بات بات پر موقف مانگیں،
اینٹی کرپشن،ایف آئی اے اور نیب کے عہدیداروں کے نام زبانی یاد کریں،
بس کامیابی آپ کے سامنے کھڑی ہے،
آزمائش شرط ہے،
تاہم یاد رہے حلال کمائی کے لئے بر سر پیکار فاقہ کش اس نسخے سے پرہیز کریں