نوازشریف ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں،ن لیگی رہنما

جہلم لائیو(بیورو رپورٹ ) سازشوں سے نہ ہارنے والے کو کرپشن کے الزام میں گھر بھیج دیا گیا، نواز شریف وزیر اعظم رہے نہ رہے ہمارے دلو ں کی دھڑکن رہے گا یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری خادم حسین، ایم پی اے چوہدری لال حسین، ایم پی اے مہر محمد فیاض اور چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان نے پانامہ فیصلے کے بعدجہلم لائیوسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، چوہدری خادم حسین نے کہا کہ کچھ قوتوں کو ملک کی بہتری کیلئے کام کرنے کیلئے نواز شریف سے خواہ مخواہ کی ضد ہے اور تیسری بار بھی ان کے ساتھ انتہائی زیادتی ہوئی ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے وزرات عظمی تو چھوڑ دی ہے لیکن کارکنوں کے دلوں سے ان کی محبت کو ہر گز نکالا نہیں جاسکتا، ایم پی اے چوہدری لال حسین نے اس حوالے سے کہا کہ نواز شریف وزیر اعظم رہے نہ رہے ہم سب ان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے اس فیصلے سے ن لیگ ختم نہیں ہو جائے گی بلکہ فیصلے سے عوام کے ہمدرد اور ملک میں شرافت کی سیاست کو فروغ دینے والی قوتوں کو نقصان ہوگا ڈانس اور دھرنا کلچر کی پیداوار عمران خان گروپ کے خواب کبھی بھی پورے نہیں ہوں گے ۔ مہر فیاض ایم پی اے نے کہا کہ سپریم کورٹ کو گالیاں دینے والے آج بغلیں بجا رہے ہیں ن لیگ کی ساری تنظیم نواز شریف ہے اگر ریکارڈ نہ ہونے کے جرم میں نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا ہے تو بچ عمران خان بھی نہیں سکے گا۔ اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان نے کہا کہ نواز شریف ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ کا نام ہے جس کا مطلب ملک سے محبت اور خوشحالی ہے ملکی ترقی کے دشمنوں کے نواز شریف آنکھ کے کانٹے کی طرح کھٹکھتا ہے لیکن ان کویاد رکھنا ہے چاہئے کہ بہت جلد عوامی عدالت لگنے والی ہے اور گزشتہ الیکشنوں کی طرح 2018میں بھی وزیر اعظم بننے کے خواہشمند منہ دیکھتے رہ جائیں گے اور 20کروڑ لوگو ں کے دلوں کی دھڑکن نواز ہی فتح یاب ہو گا ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں چوہدری زاہد اختر ، عثمان چوہان، راحیلہ مہدی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حق و سچ کا فیصلہ سنا کر ملک لوٹنے اور غیر ممالک میں دولت جمع کرنے والوں کو نااہل قرار دیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ نواز شریف خاندان کی لوٹی ہوئی دولت پاکستان لائی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں