جہلم لائیو ( محمد امجد بٹ سے ) قائدن لیگ سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی جہلم آمد ، کارکن پرجوش، تاریخی استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، سیاسی کشمکش میں بھی اضافہ ، مختلف گروپوں کی استقبال کے حوالے سے تیاریاں ، سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دےئے جانے کے بعد سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف بروز بدھ لاہور کے سفر کے دوران ضلع جہلم پہنچیں گے جہاں جادہ چونگی کے مقام پر ن لیگی ایم این ایز ، ایم پی ایز، چیئرمین ضلع کونسل، مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز سمیت ن لیگ کی ضلعی تنظیم کے عہدیدار اور بڑی تعدا د میں کارکن ان کا تاریخی استقبال کریں گے اس حوالے سے ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ گجر ہاوس میں دن رات مشاورت جاری ہے اور ہزاروں کی تعداد میں بینر اور پوسٹر جی ٹی روڈ کے دونوں طرف آویزاں کئے جارہے ہیں ۔ مشرف دور میں ججز بحالی تحریک کے بعد ایک مرتبہ پھر میاں نواز شریف کے جہلم کے دورہ کے حوالے سے کارکنوں میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے جبکہ ضلعی قائدین بھی انتہائی پرجوش نظر آتے ہیں ، ضلع جہلم جہاں مسلم لیگ ن میں بلدیاتی الیکشن کے بعد دو گروپ بن گئے تھے وہاں دونوں گروپوں کی جانب سے اپنے اپنے انداز میں تیاریاں جاری ہیں ایک طرف ن لیگ کے سابق سینیٹر اور ایم این اے راجہ افضل خان جنہوں نے کچھ عرصہ قبل پیپلزپارٹی اور بعد ازاں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی تھی بھی اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے چکر میں متحرک ہو ئے ہیں اور ن لیگ کی ضلعی تنظیم کے کچھ عہدیداروں کے ساتھ ان کی میٹنگز جاری ہیں تاکہ میاں نواز شریف کے استقبال میں اپنی طاقت شو کی جاسکے، دوسری جانب ضلعی سیکرٹریٹ میں ایم این اے چوہدری خادم، ایم این اے مطلوب مہدی ، ایم پی اے لال حسین ، چیئرمین بلدیہ مرزا راشد ندیم جرال، چوہدری ندیم خادم، چوہدری راشد گجر سمیت اعلی عہدیدار وں کو گزشتہ روز حمزہ شہباز کی جانب سے ویڈیو لنک پر تیاریوں کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ گزشتہ شب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے بھی جہلم کا دورہ کیا اور ضلعی قیادت کے ساتھ نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور مختلف امور پر ہدایات بھی دیں جس کے بعد مختلف چیئرمینوں اور کونسلرز کو عوام کو متحرک کرنے اور کارکنوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے اکٹھا کرنے کا ٹارگٹ دے دیا گیا ہے ۔ میاں نواز شریف کی جہلم آمد کے موقع پر ن لیگ کے دودھڑوں کی سیاسی کشمکش کھل کر سامنے آگئی ہے اور سابق ایم این اے راجہ افضل خان اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنے کیلئے اب قائد ن لیگ میاں نواز شریف کے دورہ جہلم کو استعمال کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں دوسری جانب ن لیگ کی ضلعی قیادت اور تنظیمی عہدیداران نے قائد کے استقبال کے موقع پر راجہ افضل گروپ کی جانب سے پھیلائی گئی خبروں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے استقبال کے موقع پرراجہ افضل گروپ کو میاں نواز شریف کے قریب جانے روکنے کی حکمت عملی بھی مرتب کر لی ہے ۔ اس حوالے سے ضلعی قائد ین اور عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بھگوڑا لیگ کی سیاست دفن ہو چکی ہے وہ اب اسی طرح کے موقع کی تلاش میں در بدر ہو رہے ہیں لیکن جن لوگوں نے گزشتہ پانچ سال سے ضلع میں ن لیگ کو متحرک رکھا اور الیکشن میں کلین سویپ کرکے چھ نشستوں کا تحفہ میاں نواز شریف کو پیش کیا وہی اصل ضلعی قیادت ہے اور ہم اپنے قائدمیاں نواز شریف کا تاریخی استقبال کرکے ثابت کردیں گے کہ ضلع جہلم آج بھی ن لیگ کا قلعہ ہے اور آئندہ الیکشن میں بھی یہاں کے عوام شیر کے نشان پر ووٹ دیں گے اور دھرنا پارٹی کے ساتھ ساتھ بھگوڑا گروپ کی امیدیں کو بھی دریا ئے جہلم میں بہا دیں گے ۔ قائد ن لیگ کی آمد کے حوالے سے ٹی ایم اے جہلم نے جادہ ، کالا گوجراں روڈ پر صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]