جہلم لائیو(بیور و رپورٹ ) نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاشیں جی ٹی روڈ کے قریب گیراج سے برآمد، تیس سالہ لڑکی شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں تھی جبکہ شوہر بیرون ملک بسلسلہ روز گار مقیم تھا ، لڑکے کے تعلق محلہ پیرا غیب سے ہے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں ، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر کو گزشتہ روز اطلاع ملی کہ جی ٹی روڈ پر گلاس فیکٹری کے قریب ایک گھر کے گیراج میں دوافراد کی نعشیں موجود ہیں جس پر پولیس موقع پر پہنچی جہاں گیراج کے اندر کھڑی کار نمبری GAJ 646ِ کے اندر 26سالہ عثمان اور 30سالہ فرزانہ کی لاشیں فطری لبا س میں پڑی تھیں پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ، بادی النظر میں دونوں کی موت دم گھٹنے سے واقع ہونے کے آثار نظر آتے ہیں ۔ تیس سالہ فرزانہ شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے جبکہ اس کا شوہر بسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم ہے
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]