جہلم لائیو (بیور و رپورٹ ) اکتوبر نیشنل ڈیزاسٹر ڈے ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے شاندار تقاریب کا انعقاد۔ریسکیو 1122 جہلم کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے آگاہی کا دن منایا گیا۔دن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد ریسکیو اسٹیشن جہلم سے چوہدری الطاف حسین ہائی سکول تک فلیگ مارچ کیا گیا۔بعد ازاں مذکورہ سکول سے ڈسٹرکٹ کچہری تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر جناب اقبال حسین خان صاحب نے کی۔ اس کے بعد ضلع کونسل ہال میں قدرتی آفات اور پاکستان میں ہونے والی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہی ورکشاپ و سیمینار کا اہتمام بھی کیا گیا۔باقی شرکاء میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو آفاق احمد،ضلعی انتظامیہ کے افسران، سکول اساتذہ، ریسکیو سٹاف اور طلباء کی بڑی تعداد شامل تھی۔ڈاکٹر فیصل محمود ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم نے شرکاء کو سانحات اور حادثات سے متعلق بریفنگ دی۔اس کے بعد ضلع جہلم میں ہونے والے بڑے حادثات کے متعلق بنائی گئی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی جس کو شرکاء نے خوب داد دی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے ڈاکٹر فیصل محمود ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈسے نوازا۔ اس تقریب کے اختتام پر 08 اکتوبر 2005 میں شہید ہونے والے افراد کے لئے دعا کی گئی۔اس کے علاوہ ضلع کونسل ہال میں جہلم میں ہونے والے حادثات سے متعلق تصاویر کی نمائش کی گئی جس کو شرکاء نے خوب سراہا ۔اس کے بعد شہر کی مشہور شاہراہوں پر آفات سے متعلق آگاہی کے بروشرز بھی تقسیم کئے گئے تا کہ لوگوں میںآگاہی پیدا ہو۔ڈپٹی کمشنر جہلم جناب اقبال حسین خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات اور سانحات قدرت کی طرف سے ہوتے ہیں لیکن ان سے نمٹنے کے لئے آگاہی اور بہتر حکمت عملی ہمارا فرض ہے اور بلا شبہ ریسکیو 1122 اس میں بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر فیصل محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 جہلم شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے آگاہی کا دن منانے کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کا آپس میں باہمی رابطہ مضبوط کیا جائے تا کہ کس بھی نا گہانی آفت سے بہتر انداز سے نمٹا جا سکے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق آگاہی وقت کی عین ضرورت ہے۔اوراسی کی بدولت ہم ایک محفوظ پاکستان اور محفوظ معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]