ن لیگ

ن لیگ کی تباہی کا ذمہ دار مفاد پرست ٹولہ ہے،راجہ ظفر اقبال

جہلم لائیو(راجہ شہزاد علی ):مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے دیرینہ کارکن اور سابق وائس چیئرمین بلدیہ راجہ ظفر اقبال نے بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے بارے میں جہلم لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کی تباہی اور بربادی کا ذمہ دار ضلعی صدر اور مفاد پرست ٹولہ ہے ،جس نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کے اندر دھڑے بندی کی سیاست کو پروان چڑھایا۔جس کی وجہ سے آج مسلم لیگ مختلف گروہوں میں تقسیم نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی قیادت نے ہمیشہ دیرینہ کارکنان کو نظر انداز کیا۔میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ذاتی پسند نا پسند کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا2008ء میں راجہ محمد افضل خاں کی آشیرباد سے ن لیگ میں آنے والا مفاد پرست ٹولا نہ تو پارٹی سے وفادار ہے اورنہ ہی قیادت سے۔یہ وہی لوگ ہیں جو ق لیگ کے دور حکومت میں مشرف کی چھتری تلے مزے کرتے رہے،ہوا کا بدلتا رخ دیکھ کر ن لیگ میں آگئے،اب ضلعی صدر کے ساتھ مل کر یہ سازشہ ٹولہ مسلم لیگ ن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے،یہ ٹولہ سیٹوں کی بندر بانٹ کر رہا ہے اور بلدیاتی اداروں میں من پسند لوگوں کو ٹکٹ دے کر ن لیگ کے نظریاتی کارکنوں کو سائیڈ لائن کر رہے ہیں،راجہ ظفر اقبال نے مزید کہا کہ میں میاں برادران سے اپیل کرتا ہوں کہ سازژی ٹولے سے ن لیگ ضلع جہلم کی جان چھڑائیں ورنہ آئندہ الیکشن میں جہلم میں شکست ن لیگ کا مقدر ہو گی،

اپنا تبصرہ بھیجیں