واٹس ایپ

واٹس ایپ کے نئے فیچر کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں

واٹس ایپ اپنا نیا ‘کمیونٹی فیچر’ کافی عرصہ سے تیار کر رہا ہے ، اب اس بیٹا ورژن کے بارے میں کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

واٹس ایپ کے آئی او ایس ورژن 22.4.0.75 میں واٹس ایپ کمیونٹیز کے بارے میں ایک اسکرین شاٹ سامنے آیا ہے۔

اس اسکرین شاٹ کے مطابق اس فیچرمیں صارفین اپنے تمام گروپوں کو ایک ہی جگہ دیکھ سکتے ہیں جس کے وہ ایڈمن ہیں ۔

گروپ ایڈمنز کے لیے سہولت:

ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کمیونٹیز ایک ایسا فیچر ہو گا جہاں گروپ ایڈمنز کو اپنےگروپس پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم ملے گا۔

مزید پڑھیے: واٹس ایپ صارفین کا مسئلہ حل

گزشتہ سال دسمبر میں بھی واٹس ایپ کمیونٹیز کے بارے میں کچھ تفصیلات منظر عام پر آئیں تھیں۔

اس کو آپ ایک گروپ چیٹ کی طرح دیکھ سکتے ہیں، لہٰذا یہ ایک نجی پلیٹ فارم ہے جو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ کیا جائے گا۔

اس اسکرین شاٹ میں آپ کمیونٹی آئیکن کے تحت سیٹنگ کر سکتے ہیں،تاہم ان کے آئیکنز مختلف ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ فیچر ابھی ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے ،اس لئے فوری طور پر اسے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں