وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سے چوہدری خادم حسین اور چوہدری ندیم خادم کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چوہدری خادم اور ندیم خادم کی ملاقات.

جہلم لائیو(عبدالغفور بٹ)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ممبر قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ندیم خادم کی لاہورمیں ملاقات ،جہلم کی سیاسی صورتحال، حلقہ این اے 62میں تھانہ ڈومیلی کی تعمیر اور دیگر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 80کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی .

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ممبر قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ندیم خادم نے ملاقات کی جس میں جہلم کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،تھانہ ڈومیلی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر اور دیگر التواء کا شکارسڑکوں کی تعمیر کیلئے 80کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی .

اس موقع پر وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے کہاحکومت پنجاب عوام کو ان کی بنیادی ضرورت تعلیم و صحت کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے،ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اس لیے اس کی ضروریات کو پورا کرنا جہاں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی ذمہ داری ہے وہاں پر میری بحیثیت خادم اعلیٰ پنجاب بھی اتنی ہی ضروری ہے ضلع جہلم کے مسائل کو کم کرنے کیلئے وسائل فراہم کرنا میری اولین ترین ترجیح ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں