وزیر اعلی پنجاب

وزیر اعلی پنجاب کی آمد پرچیک اپ نہ ہونے کی وجہ سے مریضہ دم توڑ گئی

وزیر اعلی پنجاب کی آمد،سول ہسپتال میں مریضوں کا چیک اپ بند،ڈاکٹر پروٹوکول اور صفائیوں کی نگرانی پر مامور ، ایمرجنسی کے باہر خاتون مریضہ دم تڑپ تڑپ کر جاں بحق ،
لواحقین کا شدید احتجاج، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے متوقع دورہ پر سول ہسپتال انتظامیہ بد حواس ہو گئی اور کئی دن پہلے ہی مریضوں کے داخلے اور چیک اپ کا سلسلہ بند کر دیا، تما م ڈاکٹر ہسپتال کے میک اپ اور صفائیوں پر تعینات کر دئیے گئے ۔ جبکہ کئی ایک مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کرکے چند دن بعد آنے کی ہدایت کی گئی
گزشتہ روز بھی ہسپتال میں داخلے بند ہونے کی وجہ سے چکوہا تحصیل دینہ سے ہسپتال منتقل کی جانے والی خاتون کو ایمرجنسی میں داخل نہ ہونے دیا گیا خاتون کافی دیر تک ایمرجنسی کے باہر پڑی رہی اور بیماری اور گرمی کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئی، جس پر خاتون کے اہلخانہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اور ایم ایس چوہدری خالد کے خلاف شدید نعرے بازی کی،
اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ اور خاتون کے اہلخانہ کے درمیان سخت تلخ کلامی دیکھنے میں آئی اور لواحقین نے لاش واپس لے جانے سے صاف انکار کر دیا جس پر ہسپتال انتظامیہ نے زبردستی لاش سرکاری ایمبولینس میں ڈال کر ہسپتال سے باہر نکال دی ، شہریوں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایم ایس اور ہسپتال انتظامیہ کے خلا ف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں