وزیر اعلی پنجاب

وزیر اعلی پنجاب کی جہلم آمد، سول ہسپتال کا دورہ،

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے،
پانچ دفعہ دورہ کینسل کرنے کے بعد وزیر اعلی پنجاب کی جہلم آمد.
سول ہسپتال کا دورہ، پتھالوجی لیب، اوپی ڈی بلاک اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح.
عوام کی خدمت ن لیگ کا نصب العین ہے وزیر اعلی کی صحافیوں اور عملہ سے گفتگو.
مریضوں سے حال احوال کیا، تفصیلات کے مطابق پانچ دفعہ دورہ کینسل ہونے کے بعد آخر کار گزشتہ روز دوپہر پونے تین بجے کے قریب وزیراعلی پنجاب سول ہسپتال جہلم کے دورہ پر پہنچے .
جہاں گورنمنٹ ہائی سکول گراونڈ میں ان کا ہیلی کاپٹر لینڈ کیا ۔

اس موقع پر متعدد صوبائی وزراء جہلم کے اراکین اسمبلی، چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم ، ایم پی اے ایز ، ڈی سی جہلم ، ڈی پی او جہلم نے ان کا استقبال کیا،
سول ہسپتال پہنچنے پر سی او ہیلتھ ، ایم ایس اور دیگر سٹاف نے ان کو خوش آمدید کہا،
جس کے بعد انہوں نے پتھالوجی لیب، اوپی ڈی بلاک اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کیا .
اور فلٹر کلینک کے مختلف حصوں کا دورہ کرکے کام کا جائزہ لیا.
. جس کے بعد انہوں نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور کام کے معیار اور رفتار بارے ہدایات جاری کیں ،
جبکہ مختلف وارڈز کے دورے کر دوران انہوں نے مریضوں سے ہسپتال میں ملنے والی سہولیات بارے استفسار کیا اس موقع پر میڈیا اور ہسپتال عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت عوام کی خادم ہے،
عوام کی خاطر ہر شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں یہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہسپتال جہلم کے عوام کیلئے تحفہ ہے مریضوں نے بہتر سہولیات اور اعلی بلڈنگ بنانے پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کے ہمراہ اعلی افسران ، کمشنر راولپنڈی اور دیگر موجود تھے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز ریف نے کہا کہ پتھالوجی لیب غریب عوام کیلئے ہے اور پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے آوٹ ڈور میں پتھالوجی ٹیسٹ بالکل مفت ہو ں گے.
ان ٹیسٹوں کی تمام قیمت پنجاب حکومت ادا کر ئے گی تاکہ غریب لوگوں کو علاج کی بہتر سہولیات میسر آسکیں ۔انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال جہلم کا معیار کسی بھی عالمی معیار کے ہسپتال سے کم نہیں ، انہوں نے ڈائلسز مشین ، پتھالوجی لیب اور طبی ٹیسٹوں کے مختلف مراحل کا بھی مشاہدہ کیا اور ہدایات جاری کیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں