سوتیلی ماں

وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے والے کمپیوٹر آپریٹروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک

جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی):وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے والے کمپیوٹر آپریٹروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ،
آئی ٹی کے ماہر اپ گریڈیشن سے محروم جبکہ باقی شعبوں کی اپ گریڈیشن کر دی گئی،
تفصیلات کے مطابق صوبائی اور وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے پر زور مطالبے پر مختلف پے سکیلوں کی اپ گریڈیشن کر دی ہے،جس میں جونیئر اور سینئر کلرک کے سکیل بھی شامل ہیں ،
تاہم انتہائی مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ صوبائی حکومت نے دیگر سکیلوں کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر آپریٹر کا سکیل BPS11سے اپ گریڈ کر کے BPS16کر دیا ہے لیکن وفاقی حکومت نے ایف آئی اے،ریلوے،ایف بی آر سمیت تمام اداروں میں موجود آئی ٹی کے ماہر کمپیوٹر آپریٹر کا سکیل تاحال اپ گریڈ نہیں کیا،

جہلم لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ ملازمین نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جونیئر اور سینئر کلرک کے سکیل اپ گریڈ کر دیئے ہیں لیکن انتہائی تعلیم یافتہ اور اپنے پروفیشن کے ماہرکمپیوٹر آپریٹر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتے ہوئے ان کا بنیادی پے سکییل اپ گریڈ نہیں کیا،انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس غیر منصفانہ تقسیم کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جلد از جلد وفاقی کمپیوٹر آپریٹرکے سکیل کو بھی اپ گریڈ کیا جائے،تاکہ یہ شعبہ احساس محرومی کا شکار نہ ہو،

اپنا تبصرہ بھیجیں