جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) وولٹیج کی کمی بیشی ، سول ہسپتال کی مشینوں کا بیڑہ غرق، ایکسرے مشین، الٹر اساونڈ ، ایمرجنسی کی مشینری جواب دے گئی، ہزاروں مریض موت کے دہانے پر، ایکسیئن واپڈا، ایس ای واپڈا لمبی تان کر سو گئے، ضلعی انتظامیہ بھی خاموش تماشائی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے واپڈا حکام نے وولٹیج کی یک دم کمی و بیشی کا مذاق شروع کر رکھا ہے جس سے شہریوں کی لاکھوں روپے کی اشیاء جل کر خاک ہو چکی ہیں بجلی وولٹ کی اسی اچانک کمی بیشی کا شکار اب ڈی ایچ کیو کی کروڑوں روپے مالیتی مشینری ہونے لگی ہے اور وولٹیج کم زیادہ ہونے پر گزشتہ تین دن سے ایکسرے مشین مکمل طور پر بند ہو جانے سے ہزاروں مریضوں کے ایکسرے رک گئے ہیں جبکہ الٹرا ساونڈ مشین، ایمرجنسی اور دل کے امراض کیلئے استعمال ہونے والی انتہائی نازک مشینری بھی کام کر نا چھوڑ گئی ہے اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کئی دن سے وولٹیج کی کمی و بیشی سے پریشانی کا سامنا ہے اور اس بارے واپڈا حکام کو متعدد بار آگاہ بھی کیا گیا ہے لیکن واپڈا حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور حسب معمول وولٹیج اپ ڈاون ہو رہے ہیں اور کروڑوں کی مشینری جلنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں مریضوں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔ مزید معلوم ہو اہے کہ شہریوں کی تکالیف اور واپڈا کی ہٹ دھرمی پر ضلعی انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے اور اب تک ڈپٹی کمشنر اقبال حسین اور اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ سے فوری توجہ کا مطالبہ کرتے ہوئے وولٹیج کی درستگی کی اپیل کی ہے ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]