جہلم لائیو( عامرکیانی) جہلم کے کالجوں و سکولوں میں زیر تعلیم لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار گروہ میں شامل خواتین فرار ہونے میں کامیاب، پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا، بے شمار پردہ نشینوں کے نام منظر عام پر آنے کی توقع، تفصیلات کے مطابق جہلم کے سرکاری سکول میں زیر تعلیم نویں جماعت کی طالبہ (الف) نے حصول انصاف کے لیے تھانہ سول لائن درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایک مخصوص گروہ سرگرم ہے جو سکولوں و کالجوں میں زیر تعلیم طالبات کو اپنے چنگل میں پھنسا کر بد اخلاقی پر مجبور کرنے کے بعد متاثرہ طالبات کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے اینٹھ رہے ہیں ، متاثرہ طالبہ نے اپنی درخواست میں مزید تحریر کیا ہے کہ گروہ کی سرغنہ (ش) نے میرے ساتھ رابطہ کرکے دھمکی دی ہے کہ ہمیں 15 لاکھ روپے ادا کرو ورنہ تمہاری ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں گئے ۔اورمجھے تجویز دی گئی کہ میں اپنے والدین کو زہر کھلا کر ان کی زندگی کا خاتمہ کر دوں اور مطلوبہ رقم گروہ کی سرغنہ کو ہر حال میں ادا کروں ورنہ اس کا خمیازہ بھگتنے کے لئے تیار رہوں ،اس طرح (ش) نامی خاتون جس کی منہ بولی بیٹی میری ہم جماعت ہے کے زریعے مجھے متعدد مرتبہ بد اخلاقی کا نشانہ بنایا گیا، مجھے اس بات کا قطعاً علم نہیں کہ (ش) نامی نائیکہ میری اس دوران میری برہنہ ویڈیو بنواتی تھی ، جب نائیکہ کی منہ بولی بیٹی نے اپنی ماں کی جانب سے مجھے 15 لاکھ روپے ادا کرنے کا پیغام دیا تو میرے اوسان خطا ہو گئے، میں نے اپنی ہم جماعت کی منت سماجت کی کہ ہم غریب لوگ ہیں میں اتنی رقم کا کسی صورت بندوبست نہیں کر سکتی جس پر نائیکہ نے حکم دیا کہ میں تمہیں گندم میں رکھنے والی گولیاں لاکر دیتی ہوں تم اپنے والدین کو کھلا کر ان کی زندگی کا خاتمہ کر دو اس طرح مطلوبہ رقم تمہارے ہاتھ میں آجائے گی جو مجھے ادا کر دینا ، رقم کی ادائیگی نہ کی صورت میں تمہاری ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کروادونگی جسے زمانہ دیکھے گا، میں نے شدید زہنی تناؤ کی صورت میں اپنی والدہ کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا جنہوں نے مجھے حوصلہ دیکر قانون سے رجوع کرنے کا مشورہ دیاہے متاثرہ طالبہ نے انکشاف کیا ہے کہ نائیکہ نے مختلف تعلیمی اداروں میں روابط قائم کر رکھے ہیں جہاں سے سکولوں و کالجوں میں زیر تعلیم طالبات کو ورغلا کر اپنی رہائش گاہ پر لایا جاتا ہے اور بعد میں رقم ادا نہ کرنے والی طالبات کو بلیک میل کر کے مختلف حیلوں بہانوں سے رقم وصول کی جاتی ہے متاثرہ طالبہ نے الزام عائد کیا کہ (ش) نامی خاتون مختلف اوقات میں مجھے بلیک میل کرکے کبھی طلائی زیورات ، کبھی قیمتی موبائل اور نقدی وصول کرتی رہی ، تھانہ سول لائن پولیس کے تفتیشی سب انسپکٹر چوہدری ضمیر احمد نے نویں جماعت کی طالبہ کی درخواست پر عمیر احمد ، نائیکہ (ش)اس کی منہ بولی بیٹی (ع) کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ، دریں اثناء پولیس نے گزشتہ روز ملزم عمیر کو گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کیا،پولیس زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دوران تفتیش بے شمار پردہ نشینوں کے نام بھی سامنے آئیں گے۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]